14 اگست 2017 - 14:37
یوم آزادی کے موقع پر شہید سید مظہر شیرازی کا جنازہ سپرد خاک

پاکستان کے دیگر علاقوں میں جشن جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر شہید سید مظہر شیرازی کے جنازے کو سپرد خاک کردیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے دیگر علاقوں میں جشن جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر شہید سید مظہر شیرازی کے جنازے کو سپرد خاک کردیا گیا۔

وفاقی و صوبائی دارالحکومت میں قومی پرچم لہرایا گیا اور 21 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں صبع 8 بجے علم عباسؑ اور شہید مظہر شیرازی کا جنازہ اُٹھایا گیا۔

شہید کو کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں سپُردخاک کر دیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲